سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مملکت دس سال قبل شروع کیے گئے ویژن 2030 کی کامیابیوں کے ساتھ ایک بہتر مستقبل کی جانب بڑھ رہی ہے تاکہ ہمارا ملک جامع ترقی کے لیے توانائیوں، دولت اور خصوصیات کو بروئے کار لانے میں ایک مثال بن سکے جس کے اثرات شہری خود محسوس کریں۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا یہ بیان ویژن 2030 کی اس سالانہ رپورٹ کے موقع پر سامنے آیا ہے جو آج جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویژن کے پروگرام اور منصوبے اپنے دسویں سال میں اس ادارہ جاتی پختگی اور ورک فریم ورک کی بدولت تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں جو ہر سال حاصل ہونے والی کامیابیوں کی بنیاد پر استوار کیا گیا ہے۔
سنہ 2016ء میں سعودی ویژن 2030 کے آغاز سے ہی مملکت نے اپنی معیشت کی تشکیل نو کے لیے ایک مربوط سٹریٹجک نقطہ نظر اپنایا ہے جو مختلف شعبوں اور علاقوں کو نشانہ بنانے والی قومی حکمت عملیوں کے پیکج پر مبنی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ویژن کے حصول کے پروگراموں نے نظام کے درمیان تعاون کی سطح کو مستحکم کیا ہے اور کامیابی کی رفتار کو تیز کیا ہے۔ ان پروگراموں نے ویژن کو اس کے متعدد اہداف سے آگے بڑھنے میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی مہارتوں اور صلاحیتوں کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے اور سرکاری اداروں کو پائیدار ترقی اور نمو کے فروغ کے لیے ضروری ٹولز اور فریم ورک فراہم کیے ہیں۔
-
سعودی کسٹمز نے الحدیثہ سرحدی گزرگاہ پر 1.54 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں
ممنوعہ اشیاء وصول کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں 1861 کی قدیم ترین تصویر دریافت
سعودی خبر رساں ایجنسی ''واس'' نے جمعہ کے روز مملکت کے اندر لی گئی قدیم ترین تصویر ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب کا عراق سے خلیجی سلامتی پر ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کا مطالبہ
سعودی وزارتِ خارجہ نے مملکت کی جانب سے سخت ترین الفاظ میں اس واقعے کی مذمت اور ...
مشرق وسطی