سعودی عرب کا عراق سے خلیجی سلامتی پر ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزارتِ خارجہ نے مملکت کی جانب سے سخت ترین الفاظ میں اس واقعے کی مذمت اور برہمی کا اظہار کیا ہے ،جس میں کویت کی شمالی سرحدی حدود میں دو بری سرحدی مراکز کو ڈرون طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، یہ ڈرون مبینہ طور پر عراق سے آئے تھے۔

سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی ریاست کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ساتھ ہی اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ عراق کی حکومت کو خلیجی ممالک کو لاحق ان خطرات کے حوالے سے ذمہ داری کے ساتھ کارروائی کرنی چاہیے۔

سعودی عرب نے کویت کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کویتی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے جو کویت کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں