اسرائیلی وزیر کا ایران کے ساتھ اچھے معاہدے پر زور ... بصورت دیگر جنگ ہو گی
اگرچہ اسرائیلی حکام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ناراضی سے بچنے کے لیے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات پر تبصرے سے گریز کر رہے ہیں، تاہم ایک اسرائیلی وزیر نے جنگ کی دوبارہ شروعات کے امکان کو رد نہیں کیا۔ اسرائیلی کابینہ کے رکن زئیف ایلکن نے منگل کو کہا کہ تہران کے ساتھ کسی اچھے معاہدے کے بغیر لڑائی دوبارہ شروع ہونے کا امکان برقرار ہے۔ لبنان سے متعلق انہوں نے واضح کیا کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور تقریباً 18 کلومیٹر گہرا سکیورٹی زون قائم کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایک اعلیٰ ایرانی اہل کار نے اشارہ دیا کہ ان کا ملک محدود پیمانے پر لڑائی کی واپسی اور پھر مذاکرات کی طرف منتقلی کی توقع کر رہا ہے۔ موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے انکشاف کیا کہ اس سال کی کارروائیوں کے ذریعے اسرائیل کو لبنان اور ایران کی سرحدوں میں داخل ہونے اور دشمن کے دل سے تزویراتی و تکنیکی معلومات حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خطرہ محسوس ہونے پر اسرائیل پوری قوت سے حرکت میں آئے گا۔
امریکی حکام بھی مختصر مدت کے لیے لڑائی کی واپسی کے امکان کو مسترد نہیں کر رہے، کیونکہ ایران کی حالیہ تجویز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے قابلِ قبول نہیں لگتی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے 'فوکس نیوز' کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایران کا موقف واشنگٹن کے مطالبات پر پورا نہیں اترتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران کا مطلب یہ ہے کہ آبنائے صرف اس کی اجازت اور ہم آہنگی سے کھلے گی تو اسے "کھلنا" نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تہران کے ساتھ تنازع کا اصل مرکز جوہری پروگرام ہے اور اس کے بغیر کوئی معاہدہ ممکن نہیں۔
واضح رہے کہ واشنگٹن نے ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ تہران نے عالمی توانائی کے لیے اہم آبنائے ہرمز کو بند کیا ہوا ہے۔ اگرچہ ایران محاصرے کی موجودگی میں مذاکرات سے انکاری رہا ہے، تاہم گذشتہ دنوں وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد کے دورے کے دوران ایک نئی تجویز پیش کی تھی۔ اس تجویز میں محاصرہ ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کھولنے کے بدلے جوہری مسئلے پر مذاکرات مؤخر کرنے کی بات کی گئی ہے، جس کے بارے میں قوی امکان ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسے مسترد کر دیں گے۔
-
ایران کے اندر سے انتہائی قیمتی معلومات حاصل کی ہیں: سربراہ موساد
اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ادارے کی ...
مشرق وسطی -
ایران ایشیائی شراکت داروں کے ساتھ دفاعی صلاحیتوں کا اشتراک کرنے کے لیے تیار ہے
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے اجلاس میں رضا طلایی نیک کی گفتگو
مشرق وسطی -
3 مراحل ... جنگ بندی کے لیے ایران کی نئی تجویز کی تفصیلات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی نئی تجویز کی منظوری کے امکانات کے حوالے ...
مشرق وسطی