امریکا و خلیجی ممالک آبنائے ہرمز پر نئی یو این قرارداد کی تیاری میں مصروف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اقوامِ متحدہ میں امریکا کے مندوب نے منگل کے روز اعلان کیا کہ واشنگٹن، خلیجی ممالک کے تعاون سے آبنائے ہرمز کی صورتحال سے متعلق ایک نئی قرارداد کا مسودہ تیار کر رہا ہے۔

مائیک والٹز نے بتایا کہ اس قرارداد کا مقصد ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی مذمت کرنا ہے، کیونکہ اس اقدام سے عالمی معیشتیں متاثر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مسودے میں آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ایرانی حملوں، بارودی سرنگیں بچھانے اور علاقے میں فیس عائد کرنے جیسے اقدامات کی بھی مذمت شامل ہے۔

امریکی مندوب نے زور دیا کہ قرارداد میں ایران کو بین الاقوامی قانون کی مبینہ خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرایا جائے گا، اس سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے مقامات ظاہر کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے کہ بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کو بطور ہتھیار استعمال نہ کیا جا سکے، اور ٹرمپ انتظامیہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے پر زور دے رہی ہے۔

یاد رہے کہ فروری کے آخر سے ایرانی افواج نے عملاً آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے، جہاں سے دنیا کے تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی تھی، جس کے باعث اہم توانائی سپلائیز متاثر ہوئی ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے 13 اپریل سے ایرانی بندرگاہوں پر ناکہ بندی کر رکھی ہے، جو تاحال جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں