بغداد میں امریکی سفارت خانے کا اپنے شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم
’ ایران نواز گروپ امریکی شہریوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں‘
بغداد میں امریکہ کے سفارت خانے نے عراق میں سکیورٹی خطرات کے تسلسل سے متعلق خبردار کیا ہے اور فضائی حدود دوبارہ کھلنے اور محدود تجارتی پروازوں کی بحالی کے باوجود اپنے شہریوں کو ملک کا سفر نہ کرنے اور وہاں موجود افراد کو فوری طور پر نکل جانے کی ہدایت دی ہے۔
سفارت خانے نے ایک سرکاری بیان میں واضح کیا کہ اگرچہ عراقی فضائی حدود جزوی طور پر کھل چکی ہے لیکن میزائلوں، ڈرونز اور راکٹوں سے متعلق خطرات اب بھی برقرار ہیں جس کی وجہ سے فضائی سفر خطرات سے گھرا ہوا ہے۔
سفارت خانے نے لیول فور کے ٹریول الرٹ کو برقرار رکھنے کی تصدیق کی ہے جو کہ انتباہ کا اعلیٰ ترین درجہ ہے۔ بیان میں امریکی شہریوں کو واضح طور پر تاکید کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مقصد کے لیے عراق کا سفر نہ کریں اور جو لوگ ملک کے اندر موجود ہیں وہ فوری طور پر روانہ ہو جائیں۔
بیان میں اشارہ دیا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ اتحاد رکھنے والی مسلح ملیشیائیں عراق کے مختلف حصوں بشمول کردستان ریجن میں امریکی شہریوں اور امریکہ سے وابستہ مفادات کو نشانہ بنانے کے لیے حملوں کی منصوبہ بندی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مزید برآں بیان میں اس بات کی جانب بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ عراقی حکومت سے منسلک کچھ حلقوں کی جانب سے ان گروہوں کو سیاسی، مالی اور آپریشنل مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
لازمی انخلا کے حکم کے باوجود امریکی مشن نے عراق کے اندر اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کی تصدیق کی ہے تاکہ امریکی شہریوں کو مدد فراہم کی جا سکے۔ تاہم ساتھ ہی بلند ترین سکیورٹی خطرات کے باعث بغداد میں سفارت خانے کے ہیڈ کوارٹر یا اربیل میں جنرل قونصل خانے جانے کے خلاف سخت تنبیہ کی گئی ہے۔
سفارت خانے نے ان امریکی شہریوں کو جنہیں مدد کی ضرورت ہے ہدایت دی ہے کہ وہ ذاتی طور پر حاضر ہونے کے بجائے بغداد سفارت خانے یا اربیل قونصل خانے سے ای میل کے ذریعے رابطہ کریں۔
-
عراق کا استحکام مشرق وسطیٰ اور یورپ کی سکیورٹی کے لیے ناگزیر ہے: فرانسیسی صدر
فرانسیسی صدر نے نئے عراقی وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے علاقائی ...
بين الاقوامى -
وٹکوف اور عراقچی کے درمیان مسودوں کا تبادلہ جاری ہے : امریکی عہدے دار
واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات میں جمود کے باوجود سفارتی کوششیں نہیں رکی ہیں۔ ...
مشرق وسطی -
ہرمز میں کشیدگی کا حل طاقت نہیں، مذاکرات ہیں:عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پیر کے روز کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے ...
مشرق وسطی