ایران نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے: اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے منگل کے روز کہا ہے کہ اگر ایران کی جانب سے کسی حملے کا سامنا ہوا تو اسرائیل ''سخت جواب دینے'' کے لیے تیار ہے۔

تل ابیب کے قریب ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج ہر محاذ پر انتہائی الرٹ ہے اور خلیج کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

ان کے مطابق ہم اسرائیل کے خلاف کسی بھی اقدام کی صورت میں بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

اس موقع پر اسرائیلی فضائیہ کے نئے سربراہ عمر تیچلر نے بھی کہا کہ ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف مکمل فضائی طاقت استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت پڑنے پر فضائیہ کو مشرق کی جانب مکمل طور پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔

عمر تیچلر نے مزید کہا کہ فضائیہ ہر خطرے اور ہر دشمن کے خلاف بھرپور عزم، طاقت اور ذمہ داری کے ساتھ کارروائی جاری رکھے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت اسرائیلی فضائیہ لبنان کی فضا میں حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے، اگرچہ لبنان میں 17 اپریل سے ایک نازک جنگ بندی بھی نافذ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں