قافلۂ حجاز کا جادہ اولین، شاہراہِ میقات السیل الکبیر حجاج کے استقبال کےلیے تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

ہر سال حج کا سیزن قریب آتے ہی السیل الکبیر روڈ جسے تاریخی طور پر قرن المنازل کے نام سے جانا جاتا ہے، اپنی اہمیت دوبارہ اجاگر کرتا ہے۔ یہ راستہ نجد اور جزیرہ نما عرب کے مشرقی حصوں سے مکہ مکرمہ آنے والے حجاج کرام کے لیے سب سے نمایاں زمینی راستوں میں سے ایک ہے جو صدیوں سے قافلوں اور حجاج کی نقل و حرکت کا گواہ اور تاریخ، جغرافیہ اور مقام کی تقدس کے درمیان ایک پل رہا ہے۔

قرن المنازل: تاریخ سے وابستہ میقات

یہ راستہ مکہ مکرمہ اور طائف کے درمیان وادی قرن کے ساتھ ساتھ نخلہ الیمانیہ سے گزرتا ہے۔ یہ مکہ کے شمال مشرق میں 58 کلومیٹر اور طائف کے شمال میں تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور ان مقامات میں سے ایک ہے جنہیں اسلام نے احرام باندھنے کے لیے میقات مقرر کیا ہے۔

تیسری صدی ہجری میں سیاح اور مؤرخ ابن خرداذبہ نے قرن المنازل کو ایک عظیم بستی قرار دیا تھا جہاں دو مساجد تھیں جن سے لوگ احرام باندھتے تھے۔ ان میں سے ایک ہدا روڈ پر وادی محرم میں اور دوسری السیل الکبیر میں واقع تھی، جو اس میقات کے تاریخی اور مذہبی تسلسل کا ثبوت ہے۔

قدیم راستے کی کہانی سناتے جغرافیائی نقوش

اس راستے کا آغاز جنوب میں ہدا اور شفا کی بلندیوں سے ہوتا ہے جہاں سے یہ وادیوں اور موڑ سے گزرتا ہوا السیل الکبیر تک پہنچتا ہے۔ یہ جغرافیائی منظر پہاڑوں کی دشواری اور میدانوں کی وسعت کا حسین امتزاج ہے جہاں سنگلاخ فطرت، زرعی زندگی اور انسانی بستیوں کے ساتھ مل جاتی ہے۔

یہ راستہ وادی قرن کو عبور کرتا ہے جو وادی فاطمہ کا ایک اہم حصہ ہے اور ہدا کی بلندیوں سے السیل الکبیر تک پھیلا ہوا ہے، جہاں سے یہ وادی السیل الصغیر اور وادی الشامیہ کی طرف تقسیم ہو جاتا ہے۔

حج اور تجارت کے قافلوں کا تاریخی راستہ

جغرافیہ دانوں اور اہل الرائے جیسے الحربی، الہمدانی اور ابن خرداذبہ کی کتب میں اس راستے کی تفصیلات تاریخی حج راستوں کے طور پر محفوظ ہیں۔ حجاج کرام السیل الکبیر، الزیما اور الجموم سے گزرنے والے راستے یا عقبہ کرا اور عرفات والے راستے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرتے تھے۔

وقت گزرنے کے ساتھ قرن المنازل کا راستہ حجاج کے لیے آسان اور قریب ترین انتخاب بن گیا کیونکہ اس میں نسبتاً سہولت اور میقات سے وابستہ شرعی مقام حاصل ہے۔

ضیوف الرحمان کی خدمت کے لیے جدید ترقی

آج السیل الکبیر روڈ مشرقی جانب سے مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے ایک اہم ترین زمینی راستے کے طور پر اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ جنرل اتھارٹی آف روڈز کی نگرانی میں اس کی جدید تعمیر و مرمت کی گئی ہے جس سے حج اور عمرہ کے سیزن کے دوران سکیورٹی کی سطح اور ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ فہد بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے عہد سے السیل الکبیر میں میقات کی مسجد کی جامع ترقیاتی تعمیرات کی گئیں جن میں وضو خانے، بسوں کی پارکنگ اور دیگر تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جو اسے مکہ مکرمہ سے باہر ضیوف الرحمن کی خدمت کا ایک اہم مرکز بناتی ہیں۔

وقت کے ساتھ حجاج کی زندہ یادگار

السیل الکبیر روڈ محض ایک پختہ سڑک نہیں بلکہ یہ حجاج کی یادوں کا ایک زندہ تسلسل ہے۔ یہ راستہ میقات کے تقدس، قدیم راستے کی مشکلات اور بیت اللہ کے زائرین کی خدمت میں جدید انفراسٹرکچر کی ترقی کا ایک تاریخی گواہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں