امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کے مستقبل پر نظریں جمی ہوئی ہیں، اسی دوران ایک سفارتی ذریعے نے العربیہ/الحدث کو بتایا کہ واشنگٹن نے پاکستان کے ذریعے تہران کو ایک نئے معاہدے کا مسودہ پیش کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان ایک عبوری معاہدے پر کام جاری ہے۔ سفارتی ذرائع نے مزید کہا کہ ایران امریکی مسودے کا جائزہ لے رہا ہے اور تاحال اپنا باضابطہ جواب نہیں دیا۔
پاکستانی آرمی چیف کا ممکنہ دورہ
سفارتی ذرائع کے مطابق اگر مجوزہ معاہدے پر پیش رفت ہوئی تو پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر تہران کا دورہ کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان، امریکہ اور ایران کی تجاویز کے درمیان فاصلے کم کرنے اور دونوں ممالک کے مؤقف قریب لانے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے ،جب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آج کہا کہ ایران کو امریکی مؤقف موصول ہو چکا ہے اور اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز خبردار کیا کہ اگر ایران امن معاہدے پر آمادہ نہ ہوا تو امریکہ مزید حملے کرنے کے لیے تیار ہے۔
تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن ایرانی جواب کے لیے چند روز انتظار کر سکتا ہے تاکہ ''درست جواب'' موصول ہو سکے۔
اگرچہ امریکی تجاویز کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں، مگر باخبر ذرائع کے مطابق ابتدائی نوعیت کے ایک معاہدے یا ''اعلامیہ اصول'' پر اتفاق کا امکان موجود ہے، جس کے تحت جنگ روکی جا سکتی ہے، جبکہ جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات پر آئندہ 30 روز میں مزید مذاکرات ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقوں کے مؤقف میں کسی حد تک نرمی دیکھی جا رہی ہے اور امکان ہے کہ اعلیٰ سطح پر افزودہ یورینیم چین منتقل کرنے اور ایران میں محدود مدت کے لیے یورینیم افزودگی معطل کرنے پر بھی اتفاق ہو سکتا ہے۔
پاکستان بدستور امریکہ اور ایران کے درمیان فاصلے کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اسی سلسلے میں حالیہ دنوں وزیر داخلہ محسن نقوی تہران کا دورہ کر چکے ہیں، جبکہ بعض رکاوٹیں دور ہونے کی صورت میں آرمی چیف کے دورے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔
ادھر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف ہفتے کے روز چین کے دورے پر روانہ ہوں گے، جو آئندہ منگل تک جاری رہے گا۔
-
ایردوان کی ٹرمپ سے گفتگو، ایران کشیدگی کے حل کے لیے سفارت کاری پر زور
ترک ایوانِ صدر نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان نے بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ...
بين الاقوامى -
تہران اور واشنگٹن کشیدگی میں اضافہ، ایرانی ردعمل پر مشاورت جاری
ایران نے بدھ کے روز کہا ہے کہ وہ ایک نئے امریکی ردعمل کا جائزہ لے رہا ہے، جو ...
مشرق وسطی -
امریکی نقطہ نظر موصول ہو گیا اور اس پر غور کر رہے ہیں : ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک کو امریکی ...
مشرق وسطی