لبنان : حزب اللہ کے کئی ارکان پارلیمنٹ سمیت مزید نو عہدے داروں پر امریکی پابندیاں عائد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکہ کے محکمہ خزانہ نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے مزید رہنماؤں پر پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔ ان رہنماؤں میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔ ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کے رہنماؤں کے خلاف امریکی پابندیوں کا یہ نیا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور لبنان میں امریکہ اسرائیل نے جنگ بندی قبول کر رکھی ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق حزب اللہ کے یہ رہنما حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے اور لبنان میں امن لانے میں رکاوٹ بنے ہوئے تھے۔ امریکی اعلان کے مطابق پابندیوں کا مقصد ایران کی حمایت یافتہ اس تنظیم کا لبنانی اداروں میں اثر رسوخ کم کرنا ہے۔

جن رہنماؤں کو نئی پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے ان میں موجودہ ارکان پارلیمنٹ حسن فضل اللہ ، ابراہیم الموسوی، حسین الحج حسن، سابق رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر محمد فنیش شامل ہیں۔

امریکی پابندیوں کے اس نئے فیصلے کی زد میں آنے والے حزب اللہ رہنماؤں میں ایرانی نامزد کردہ سفیر محمد رضا شیبانی کو بھی لیا گیا ہے، جنہیں ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا جا چکا ہے۔ پابندیوں کی اس کھیپ کا نشانہ بنائے گئے افراد میں امل سیکیورٹی کے عہدے دار احمد اسعد بعلباکی اور علی حمد صفوی بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں نیشنل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل خطار ناصر اور فوجی انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی برانچ کے سربراہ کرنل سمیر حمیدی کے نام بھی شامل کر دیے گئے ہیں۔ ان کے خلاف الزام ہے کہ یہ حزب اللہ کو انٹیلی جنس شیئرنگ میں ملوث ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا ہے کہ حزب اللہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ اسے لازما غیر مسلح کیا جانا چاہیے۔ اس لیے محکمہ خزانہ اس کے خلاف اقدامات جاری رکھے گی۔ کیونکہ یہ لبنانی حکومت میں داخل ہو چکے ہیں اور لبنانی عوام کے خلاف اپنے احمقانہ پر تشدد پالیسی جاری رکھ کر امن میں رکاوٹ ہے۔

یاد رہے اسرائیل نے ان دنوں امریکی ہدایت پر 2 مارچ سے چھیڑی گئی نئی جنگ کو روک رکھا ہے۔ دو مارچ سے قبل نومبر 2024 میں اسرائیل نے لبنان میں اپنی جنگ روکنے کا معاہدہ کیا تھا مگر اس کے باوجود اسرائیلی فوج نے لبنان کے مختلف مقامات سے اپنا انخلا نہیں کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں