لبنان : ایران سے آنے والے پیغام مثبت ہیں، حزب اللہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنانی ملیشیا حزب اللہ کی طرف سے ہفتے کے روز جاری کردہ بیان میں اس امر پر اطمینان ظاہر کیا گیا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ جنگی خاتمے لیے جاری مذاکرات میں حزب اللہ اور لبنان سے متعلق امور کو نظر انداز نہیں کرے گا۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان کے فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر امن کوششوں کے سلسلے میں ایران میں اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

حزب اللہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ ایران سے ملنے والے پیغام میں حزب اللہ کے وجود اور اس کی جدوجہد کو اہمیت دی جائے گی ، نیز لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جنگ کو بھی ایرانی حکام امریکہ کے ساتھ ممکنہ معاہدے میں اہم جگہ دیں گے۔

حزب اللہ کے مطابق یہ پیغام وزیر خارجہ ایران عباس عراقچی کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔ کہ ایران حزب اللہ سمیت اپنی کسی بھی اتحادی تحریک کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوگا۔

پاکستان کے توسط سے ایران نے امریکہ کو بھجوائے گئے اپنے مجوزہ نکات میں مستقل جنگ بندی پیکج میں لبنان کو بھی شامل کیا ہے۔ کہ اسرائیل کو امریکہ لبنان میں مداخلت اور جنگ سے روکے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں