لبنان: بیروت کے جنوب میں شویفات کے علاقے میں اپارٹمنٹ پر اسرائیلی حملہ

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بیروت حملے میں حزب اللہ کی میزائل یونٹ کے سربراہ علی الحسینی کو نشانہ بنایا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایک لبنانی فوجی ذریعے کے مطابق جمعرات کے روز ایک اسرائیلی فضائی حملے نے بیروت کے جنوب میں واقع شویفات کے علاقے میں ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان کی جانب سے بیروت کے علاقے میں ایک حملے کی تصدیق کے بعد سامنے آئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ بیروت حملے میں حزب اللہ تنظیم کے میزائل یونٹ کے سربراہ علی الحسینی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ17 اپریل کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے یہ دوسرا موقع ہے جب اسرائیل نے بیروت کے جنوبی حصے کو نشانہ بنایا ہے جبکہ حزب اللہ اور اسرائیل اس کی خلاف ورزی کے حوالے سے ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں اور یہ جنگ بندی بالخصوص جنوبی لبنان میں بمباری، فضائی حملوں اور جھڑپوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

نشانہ بننے والی جگہ سے براہ راست نشریات میں حملے کے بعد دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ اس کے بارے میں اسرائیلی فوجی ذرائع نے بتایا کہ اس نے بیروت کے جنوب میں حزب اللہ کے گڑھ، بیروت کے جنوبی مضافات (ضاحیہ) کے قریب شویفات کے علاقے میں ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا۔

یہ فضائی حملے 17 اپریل سے نافذ العمل جنگ بندی کے باوجود ہو رہے ہیں، جو اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان بمباری، فضائی حملوں اور جھڑپوں کو روکنے کے سلسلے میں زمین پر زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہو سکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں