مکہ فورم تعلیم، سیاحت کے شعبے کو ایک دوسرے سے ملانے کا ذریعہ
اُم القریٰ یونیورسٹی کا کیریئر اینڈ انوویشن فورم منگل کو اپنے اختتام کو پہنچا جس میں اعلیٰ تعلیم کے نتائج کو مملکت کی بڑھتی ہوئی سیاحتی لیبر مارکیٹ سے ہم آہنگ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اس میں یونیورسٹی کے صدر معدی آلِ مذہب، نائب وزیرِ سیاحت برائے ترقی انسانی سرمایہ رزان العائد کے علاوہ حکام، ماہرین، ماہرینِ تعلیم اور شعبہ سیاحت کے متعلقین نے شرکت کی۔
دو روزہ تقریب کا مقصد مملکت کے ایک تیز رفتار ترقی کرنے والے شعبے میں جدت طرازی اور کاروبار کو فروغ دیتے ہوئے قومی صلاحیتوں کو بااختیار بنانا تھا۔
اس میں ماہرین اور فیصلہ سازوں کی قیادت میں چار پینل سیشنز کے ساتھ ایک تعلیمی اور پیشہ ورانہ پروگرام پیش کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ 21 ورکشاپس ہوئیں جن کا مقصد طلباء، گریجویٹس اور سیاحت میں دلچسپی رکھنے والوں کی مہارتوں کو فروغ دینا تھا۔
اس فورم میں 60 سے زائد آجروں نے بھی شرکت کی جس سے شرکاء کی ملازمت کی تیاری اور لیبر مارکیٹ میں مسابقت میں اضافہ ہوا۔
-
یمن کے ساتھ سرحد کے قریب خالی علاقے میں میزائل گرا ہے: سعودی عرب
سعودی وزارت دفاع نے ریاض الخرج گورنری میں فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کی تردید کردی
بين الاقوامى -
سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ریلوے نیٹ ورک کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
تجارت کے فروغ اور خطے کے ممالک کے درمیان پائیدار زمینی نقل و حمل کے نظام کو بہتر ...
بين الاقوامى -
یمن میں توانائی بحران کم کرنے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے ایندھن پہنچ گیا
یمن کی وزارتِ بجلی و توانائی نے کہا ہے کہ اس نے ایندھن کی ہنگامی فراہمی کو محفوظ ...
مشرق وسطی