یمن کے ساتھ سرحد کے قریب خالی علاقے میں میزائل گرا ہے: سعودی عرب

سعودی وزارت دفاع نے ریاض الخرج گورنری میں فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کی تردید کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزارت دفاع کی تحقیقات اور تکنیکی جائزے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ یمن سے داغا گیا بیلسٹک میزائل، جو سرحد کے قریب غائب ہو گیا تھا، ایک علاقائی ملک کی طرف جا رہا تھا۔ تاہم تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے میزائل ناکام ہو گیا اور اپنے راستے سے بھٹک گیا۔ اس ناکامی نے ہی ہدف کی سمت کے بارے میں غیر درست اشارے دیے۔ وہ سعودی یمن سرحد کے قریب ایک خالی علاقے میں جا گرا۔

سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان میجر جنرل تركي المالكي نے بتایا کہ الخرج گورنری میں پرنس سلطان ایئر بیس کو نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔ میجر جنرل المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر مزید کہا کہ الخرج گورنری میں سائرن کا بجنا ایک احتیاطی تدبیر تھی جو یمن سے ایک بیلسٹک میزائل داغے جانے کے نتیجے میں عمل میں آئی جو سرحد کے قریب غائب ہو گیا تھا۔ اسی تناظر میں سعودی الخرج گورنری میں پیر کی صبح ابتدائی انتباہی نظام فعال دیکھا گیا، جبکہ سعودی سول ڈیفنس نے ریاض کی ایک گورنری، الخرج سے خطرہ ٹل جانے کا الرٹ جاری کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں