اقوامِ متحدہ قانون کی ممکنہ خلاف ورزیوں پر تفتیش کاروں کو لبنان بھیجے گا: وولکر ترک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اقوامِ متحدہ کے سربراہ برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کا دفتر برائے انسانی حقوق تفتیش کاروں کی ایک ٹیم اگلے ہفتے لبنان میں تعینات کرے گا تاکہ ملک میں موجودہ جنگ کے دوران تمام فریقوں کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی ممکنہ خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے۔

"ہم پہلی بار یہ تشخیصی مشن بھیج رہے ہیں اور اس کا مقصد درحقیقت تمام فریقوں کی طرف سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں، بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینا، ان کی دستاویز بندی کرنا اور آخرِ کار آپ کو اس کی اطلاع دینا ہے،" ترک نے کہا۔

یاد رہے کہ تہران کی حمایت یافتہ حزب اللہ ملیشیا نے امریکہ-ایران جنگ میں ایران سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیل پر راکٹ حملے شروع کر دیے جس سے اسرائیل کو ایک بڑی فضائی اور زمینی مہم شروع کرنے کا موقع مل گیا۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق لبنان کا انسانی بحران تیزی سے غذائی تحفظ ختم کر رہا ہے اور امکان ہے کہ لبنان میں تقریباً 1.24 ملین افراد کو اگست تک شدید بحران اور ہنگامی سطح پر غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنا ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں