ایرانی حملوں کا اعادہ... سعودی عرب کی جانب سے مذمت اور تصادم سے گریز کی اپیل

مملکت کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والے تعمیری مذاکرات کو مکمل کرنے اور ان کے ساتھ قطر کی کوششوں کو جاری رکھنے کی دعوت دیتے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزارت خارجہ نے اردن، بحرین اور کویت کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں کے دہرائے جانے اور برادر ممالک کی خود مختاری پر مسلسل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جن سے خطے میں کشیدگی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وزارت نے آج جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کشیدگی کم کرنے، تصادم سے گریز کرنے اور سفارتی عمل کی جانب واپسی کے ذریعے دانش مندی سے کام لینے پر زور دیتا ہے۔ نیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والے تعمیری مذاکرات کو مکمل کرنے اور ان کے ساتھ قطر کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو جاری رکھنے کا مطالبہ کرتا ہے، تاکہ خطے اور اس کے عوام کو جنگ کی طرف واپسی کے نتائج سے بچایا جا سکے... اور خطے اور دنیا میں سکیورٹی اور استحکام کی بحالی میں مدد مل سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں