پاکستان کے لیے ترسیلات زر کے حوالے سعودی عرب کا پہلا نمبر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاکستان کو ماہ مئی کے درمیان سعودی عرب سے آنے والے ترسیلات زر اب تک کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ گئے۔ حتیٰ کہ سعوی عرب سے موصول ہونے والے ترسیلات زر کے بھی پرانے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

بتایا گیا ہے کہ امریکہ اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے موصول ہونے والے ترسیلات زر بھی سعودی عرب سے ملنے والے ترسیلات زر سے کم رہے ہیں۔ یہ بات ملک کے مرکزی بنک کی طرف سے بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار میں سامنے آئی ہے۔

مرکزی بنک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کارکنوں نے 4.3 ارب ڈالر کی خطیر رقم ماہ مئی میں پاکستان بھیجی ہے۔ خیال رہے بیرون ملک سے آنے والے ترسیلات زر پاکستان کے زر مبادلہ کے حوالے سے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔

اس بیرون ملک سے آنے والی رقم کا اضافہ پاکستان کے لیے اس لیے اہم ہے کہ اس سے پاکستان کی معاشی ضرورتوں کا ایک بڑا انحصار اسی ذریعے سے حاصل ہونے والی آمدنی سے ہے۔ اس خطیر رقم کی بنیاد پر پاکستان کو اقتصادی استحکام کی امید ہوتی ہے اور 'آئی ایم ایف' سے بھاری سود کے بدلے اسی کے بدولت امداد ملنے کا ایک جواز پیدا ہوتا ہے۔

ترسیلات زر میں بڑھوتری کے حوالے سے کہا جا سکتا ہے ، اس سال یہ اضافہ پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ ہوا، رواں سال 20.2 فیصد تک گئے اور پچھلے سال یہ 15.4 فیصد تک تھا۔

سٹیٹ بنک کے مطابق مالی سال 2025 اور 2026 کے دوران پہلے گیارہ ماہ میں ترسیلات زر میں مجموعی اضافہ 9.2 فیصد رہا ۔ یوں پچھلے سال کے 34.9 ارب ڈالر کے مقابلے میں ان گیارہ ماہ کے دوران 38.1 ارب ڈالر کی رقم پاکستان پہنچی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں