سعودی عرب میں سیاحتی حوالے سے عسیر کا علاقہ غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے ایک اہم منزل ہے۔ جس کا صوبائی گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے سرکاری طور پر آغاز کیا ہے۔ اس کی تھیم 'لائیو دی سکائی' رکھی گئی ہے۔
اس سیاحتی سیزن کو وزارت سیاحت اور سیاحتی اتھارٹی دونوں کی حمایت حاصل ہے۔ جبکہ قومی ایونٹ سینٹر بھی اس سلسلے میں شراکت دار ہے۔
سیاحت کے سیزن میں 100 ایسے تجربات کو نمایاں کیا گیا ہے جو عسیر میں متنوع قسم کی دلچسپیوں اور تفریح کا باعث بنتی ہیں۔
رواں سال متوقع طور پر 30 لاکھ سیاح آئیں گے۔ جبکہ علاقے میں 3 ہزار عارضی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' کے مطابق عسیر کا سیاحتی ماحول مملکت کی معاشی پیداوار میں اضافے کا باعث ہے۔ عسیر جہاں پر اونچی اونچی چوٹیاں ہیں، ٹھنڈا موسم ہے، روایتی دیہات ہیں، قدرتی راستے ہیں، یہ سب اکھٹے ہو کر سیاحوں کے لیے ایک مہم جوئی اور فرحت کا باعث بنتے ہیں جو عرب ثقافت و ثقافتی ورثے سے جڑے ہوئے ہیں۔
اس سیاحتی سیزن کے دوران نئے سیاحوں کے لیے دلچسپ تجربات کا اہتمام ہے۔ جن میں تھیٹر کے قیام کے علاوہ سوق الثلاثہ کی نئے سرے سے تزئین و آرائش کی گئی ہے تاکہ علاقے کے ثقافتی ورثے میں اس کا کردار بھی اور نمایاں ہو جائے کہ یہ جگہ ورثے اور ثقافت دونوں کا مرکز ہے۔
گورنریٹ میں سیاحتی سیزن کا دورانیہ 14000 ایسے رہائشی یونٹس پیش کرتا ہے جن میں سیاح رہائش پذیر ہو سکتے ہیں کہ یہ ایک پائیدار سیاحتی مرکز ہے۔
سیاحت کے لیے متنوقع ماحول میں 118 ملین سے زیادہ مالیت کے منصوبے موجود ہیں۔ عسیر میں اس کے علاوہ بھی کئی دیگر سیاحتی تجربوں کو بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔