خلیجی ممالک کے ساتھ بات چیت پر زور دیتے ہیں... عراقچی کا کویتی ہم منصب سے رابطہ
کویتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم ممالک کی خود مختاری اور آزادی کے احترام کی اہمیت پر زور دیتے ہیں
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کویت میں اپنے ہم منصب شیخ جراح الصباح سے رابطہ کیا ہے۔ یہ بات آج جمعرات کے روز ایرانی وزارت خارجہ نے بتائی۔
بات چیت میں عراقچی نے خطے میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ کسی بھی غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے خلیجی ممالک کے ساتھ گفتگو کی اہمیت پر زور دیا۔ روئٹرز کے مطابق یہ موقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خلیجی ممالک یہ سمجھتے ہیں کہ ایران کے جارحانہ اقدامات کسی بھی مفاہمت اور قربت میں معاون نہیں ہیں۔
اسی تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ کے ساتھ جنگ کے خاتمے کا معاہدہ خطے میں سکیورٹی اور استحکام کی بحالی میں معاون ثابت ہو گا۔
دوسری جانب شیخ جراح الصباح نے اس رابطے کے دوران اس بات کا اظہار کیا کہ کویت اس بات کا خواہاں ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی یاد داشت خطے میں استحکام کو مضبوط بنانے۔ مزید یہ کہ آبنائے ہرمز میں سکیورٹی اور جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے اور پائیدار حل تک پہنچ کر حل طلب مسائل کو دور کرنے میں معاون ثابت ہو۔
شیخ جراح الصباح نے اس بات پر زور دیا کہ ممالک کے درمیان تعلقات بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور اقوام متحدہ کے منشور میں درج اعلیٰ مقاصد پر مبنی ہونے چاہئیں۔ انہوں نے پڑوس کے اچھے اصولوں کی پاسداری، ممالک کی خود مختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے احترام، ان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرنے، طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی سے گریز کرنے، اختلافات اور تنازعات کو پرامن ذرائع سے حل کرنے اور ایجنٹوں کی حمایت بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ خطے کے ممالک اور ان کے عوام کی سکیورٹی، استحکام اور مشترکہ مفادات کے حصول میں مدد مل سکے۔
خلیجی ممالک نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت تک پہنچنے کا خیرمقدم کیا ہے جسے تہران نے "تاریخی" قرار دیا ہے۔ خلیجی ممالک امید کرتے ہیں کہ یہ قدم ایک ایسے مستقل معاہدے کی راہ ہموار کرے گا جو حل طلب معاملات کو حل کرنے اور خطے میں سکیورٹی اور استحکام کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو۔
-
'احمق اور حاسد ہیں'... ایران کے ساتھ معاہدے کے ناقدین پر ٹرمپ کی نکتہ چینی
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ابتدائی معاہدے کے ناقدین پر نکتہ چینی ...
بين الاقوامى -
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا ناگزیر ہے:یورپی یونین
یورپی کونسل نے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم ...
بين الاقوامى -
ایران نے پاسداری نہ کی تو فوجی کارروائی کے لیے تیار ہیں : امریکی وزیر جنگ
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے باور کرایا ہے کہ اگر تہران نے اپنی ذمے داریوں کو ...
بين الاقوامى