مملکت میں کھجوروں کی کٹائی شروع
کھجوروں کے قومی مرکز نے سعودی عرب میں پہلی تازہ فصل کا آغاز ہوتے ہی کٹائی کی مہم شروع کر دی ہے۔
یہ اقدام تمام خطوں میں ابتدائی اور وسط سیزن میں کھجوروں کے موسم کو نمایاں اور مارکیٹنگ میں معاونت کرتا ہے اور اقتصادی قدر اور قومی معیشت میں شراکت بہتر بناتا ہے۔
اس کا مقصد ابتدائی سیزن کے دوران مقامی کھجوروں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا، مارکیٹوں کو دستیاب اقسام سے مربوط کرنا، زرعی سیاحت میں معاونت، مارکیٹ ویلیو اور متعلقہ معاشی سرگرمیاں بہتر کرنا ہے۔
مرکز کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل احمد العیادہ نے کہا، یہ مہم فصل کی کٹائی کے اوقات اور علاقوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرتی ہے، سعودی کھجور کی اقسام کو فروغ دیتی ہے اور کسانوں اور تجارت کو سہارا دینے کے لیے مقامی استعمال کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
دریں اثناء ابتدائی فصل کی آمد، کسانوں کی حمایت اور مقامی طلب کو پورا ہونے سے نجران کی منڈیوں میں رونق میں اضافہ نظر آ رہا ہے۔
اسی دوران وزارتِ ماحولیات، پانی و زراعت کی طرف سے پیداواری کارکردگی اور فصلوں کے معیار کو بہتر بنانے اور کیڑوں سے لڑنے کے لیے تکنیکی مدد بھی جاری ہے۔
یہ فصل خوردہ فروشوں، تاجروں اور پیکیجنگ اور ٹرانسپورٹ میں کام کرنے والوں کے لیے معاشی فوائد جبکہ موسمی روزگار کے مواقع بھی پیدا کر رہی ہے۔
-
سعودی امدادی ایجنسی کی غزہ کے 1,000 باشندوں کو پیشہ ورانہ اور ڈیجیٹل ہنر کی تربیت
شاہ سلمان ریلیف اپنے معاشی طور پر بااختیار بنانے کے منصوبے کے تحت غزہ میں کمزور ...
مشرق وسطی -
سعودی بحریہ نے السراوات فیز ٹو میں ہسپانوی شپ یارڈ سے پہلا جنگی جہاز حاصل کر لیا
رائل سعودی نیول فورسز نے جمعہ کے روز السراوات پروگرام کے دوسرے مرحلے کے پہلے جہاز ...
بين الاقوامى -
اقوامِ متحدہ میں سعودی عرب کا ذمہ دارانہ اے آئی طرزِ حکمرانی پر زور
عالمی تعاون، اخلاقی تحفظات اور قومی خودمختاری کے احترام کا مطالبہ
مشرق وسطی