حزب اللہ: جنوب میں اسرائیلی افواج کی ’دراندازی کی کوشش‘ کا سامنا کیا

اسرائیلی فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا، نرمی نہیں برتیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

حزب اللہ نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ مزاحمت کاروں نے راتوں رات اسرائیلی افواج کا سامنا کیا جنہوں نے جنوبی شہر نبطیہ کے مقابل تزویری اہمیت کی حامل پہاڑیوں کی طرف دراندازی کی کوشش کی۔

ایران کے حمایت یافتہ گروپ نے ایک بیان میں کہا، "جنگ بندی کی آڑ میں دشمن نے گذشتہ رات دوبارہ علی طاہر پہاڑیوں کی طرف دراندازی کی کوشش کی۔" نیز کہا کہ مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا اور "مناسب ہتھیاروں سے ان کا مقابلہ کیا۔"

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حزب اللہ "اعلان کرتی ہے کہ اگرچہ یہ جنگ بندی پر قائم ہے لیکن دشمن کی کسی بھی کوشش کا مقابلہ کرنے میں نرمی نہیں برتی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں