آرامکو ہیلی کاپٹر حادثے کے متاثرین میں معاذ الزہرانی کی المناک کہانی
شادی سے پہلے ہی دنیا سے رخصت
معاذ الزہرانی کو اس بات کا ہرگز اندازہ نہیں تھا کہ اپنی شادی کی تیاریوں میں گزرا یہ وقت ان کی زندگی کے آخری دن ثابت ہوگا۔
وہ تقریباً پچاس روز بعد اپنی نئی ازدواجی زندگی کا آغاز کرنے والے تھے، مگر اس سے پہلے ہی سعودی آرامکو کے ہیلی کاپٹر حادثے نے انہیں ہمیشہ کے لیے اپنے پیاروں سے جدا کر دیا، یوں ایک سوگوار خاندان اور ادھوری رہ جانے والی خوشیاں ان کے پیچھے رہ گئیں۔
أمير المنطقة الشرقية الأمير سعود بن نايف ووزير الطاقة الأمير عبدالعزيز بن سلمان يتقدمان المصلين على 8 من ضحايا مروحية أرامكو بجامع الفرقان في الدمام
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) June 29, 2026
عبر:
@Eyadqattan pic.twitter.com/PilVyk32fT
شادی کا دعوت نامہ تعزیت میں بدل گیا
حادثے سے چند روز قبل معاذ الزہرانی کی والدہ نے ان کی شادی کے دعوت نامے تقسیم کرنا شروع کر دیے تھے، جبکہ معاذ خود بھی شادی کی آخری تیاریاں مکمل کرنے اور اس خوشی کے موقع کے لیے مصروف تھے، جس کا خاندان کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔
معاذ کے چچا عبدالعزیز الزہرانی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا خاندان ان کی شادی کی تیاریوں میں خوشی اور جوش و خروش کے ماحول میں تھا، مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا اور وہ خوشی پل بھر میں تعزیت میں بدل گئی۔
انہوں نے کہا، ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ معاذ کو شہداء میں شامل فرمائے اور ہمیں صبرِ جمیل اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔
خاندان کا سہارا
معاذ الزہرانی کے بھائی عمر الزہرانی نے بتایا کہ والد کی علالت کے باعث معاذ عملی طور پر گھر میں والد کا کردار ادا کر رہے تھے۔ وہ خاندان کی روزمرہ ضروریات کا بھرپور خیال رکھتے، ہر معاملے میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے رہتے اور ہر مشکل گھڑی میں ان کا سہارا بنتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم اپنے خاندان کے بے حد قریب تھے اور گھر والوں کے ساتھ معمولی سے معمولی خوشیوں میں بھی شریک ہونا پسند کرتے تھے۔ ان میں فیفا ورلڈ کپ کے میچز مل کر دیکھنا بھی شامل تھا۔ عمر کے مطابق معاذ کی ناگہانی وفات نے گھر میں ایک ایسا خلا چھوڑ دیا ہے جسے پُر کرنا ممکن نہیں۔
مشاهد من تشييع ضحايا حادث مروحية أرامكو
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) June 29, 2026
عبر:@AHAlosaimi pic.twitter.com/9VkIRJp1jP
نیک سیرت، خوش اخلاق اور ناقابلِ فراموش یادیں
اہلِ خانہ نے معاذ الزہرانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا:اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر کامل ایمان رکھتے ہوئے ہم اپنے پیارے بیٹے معاذ بن ماجد بن رجب الزہرانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں، جو کمپنی آرامکو کے اس ہیلی کاپٹر میں اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے حادثے کا شکار ہو کر اللہ تعالیٰ کی رحمت میں چلے گئے۔
سرکاری و عوامی سطح پر نمازِ جنازہ
امیرِ مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نائف بن عبدالعزیز، وزیرِ توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز، اور نائب امیرِ مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن بندر بن عبدالعزیز نے آرامکو کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ ادا کی۔ یہ نمازِ جنازہ دمام کے جامع الفرقان میں ادا کی گئی۔
نمازِ جنازہ میں متعدد اعلیٰ سرکاری حکام، جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، جنہوں نے مرحومین کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی اور ان کی آخری رسومات میں بھرپور شرکت کی۔