سعودی عرب : پاکستان کی مدد سے جدہ میں بین الاقوامی سطح کا کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاکستان کرکٹ بورڈ اور سعودی عرب نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت جدہ میں بین الاقوامی معیار کا سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ مفاہمتی یاداشت پر بدھ کے روز دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ بات بعد ازاں جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے میدان میں شراکت کا مقصد سعودی عرب میں کرکٹ کا انفراسٹرکچر مضبوط اور کرکٹ کا فروغ کرنا ہے۔

مفاہمتی یادداشت پر سعودی عرب کی جانب سے دستخط شہزادہ سعود بن مشعل بن محمد السعود سربراہ سعودی کرکٹ فیڈریشن اور پاکستان کے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کیے ہیں۔ محسن نقوی پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ بھی ہیں۔

محسن نقوی بدھ کے روز ریاض پہنچے تھے۔ تاکہ سعودی قیادت کے ساتھ سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کر سکیں۔ انہوں نے انسداد منشیات اور دیگر شعبوں میں اداراتی سطح پر تعاون کے سلسلے میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

اس نئے اتفاق کے حوالے سے دونوں ملک انفراسٹرکچر کی ترقی و مضبوطی کے لیے تعاون کریں گے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ اس میں وینیو پلاننگ اور آپریشن سٹینڈرڈز کے امور بھی شامل ہوں گے۔ تاکہ بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کے لیے انتظامات ممکن بنائے جا سکیں۔

جاری کردہ ایک مشترکہ بیان کے مطابق یہ شراکت داری محض ایک سٹیڈیم کی تعمیر تک محدود نہیں ہوگی۔ بلکہ مملکت میں کرکٹ کے مستقبل اور طویل مدتی فروغ کا ذریعہ بھی ہوگی۔ پاکستان اور سعودی عرب کی شراکت داری اور پائیدار سرمایہ کاری ہر طرح آزمائی ہوئی ہے۔

یہ کرکٹ سٹیڈیم بین الاقوامی کرکٹ میچوں کے لیے میزبانی کا بھی انتہائی اہم ذریعہ ہوگا۔ جبکہ کھیلوں کے میدان میں یہ سرمایہ کاری کے ہم معنی ہوگی۔ ویژن 2030 کے تحت مملکت کھیلوں اور سیاحتی فروغ کا ذریعہ بنے گا۔ تاکہ کمیونٹی کی کھیلوں میں دلچسپی کو آگے بڑھایا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں