سعودی نیشنل شپنگ کمپنی "البحری" نے تصدیق کی ہے کہ 7 جولائی 2026 کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے دوران آئل ٹینکر "ودیان" کو ایرانی حملے کا نشانہ بنائے جانے کے بعد ٹینکر پر سوار عملے کے تمام افراد خیریت سے ہیں۔
سعودی نیشنل شپنگ کمپنی نے بتایا کہ ٹینکر پر موجود تمام عملے کی سلامتی کو یقینی بنا لیا گیا ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ البحری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سامان محفوظ ہے اور ٹینکر جہاز رانی کے لیے مکمل طور پر موزوں ہے۔
اسی سلسلے میں البحری نے واقعے کے فوری بعد تمام متعلقہ حکام کو مطلع کر دیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ ٹینکر کے عملے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے اور صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہوئے مختلف متعلقہ فریقوں کے ساتھ ہم آہنگی جاری رکھے ہوئے ہے۔
بيان بشأن حادثة الناقلة "وديان" pic.twitter.com/DFYkIESiyi
— Bahri | البحري (@OneBahri) July 8, 2026
البحری نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ اپنے عملے کی حفاظت، سمندری ماحول کا تحفظ اور ٹینکر کا محفوظ انتظام اس کی اولین ترجیحات ہیں۔ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان کے مطابق کمپنی سلامتی اور اعتماد کے اعلیٰ ترین معیارات کے مطابق اپنے بیڑے کو چلانے کے عزم پر قائم ہے۔
گذشتہ روز سعودی وزارت خارجہ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے دوران سعودی ٹینکر "ودیان" اور قطری ٹینکر "الرکیات" کو نشانہ بنانے پر ایران کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ساتھ اس بات پر زور دیا کہ یہ ناقابل قبول خلاف ورزیاں بین الاقوامی جہاز رانی کے امن و سلامتی اور عالمی توانائی کی ترسیل کے تحفظ پر حملہ ہیں۔
-
دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کی عالمی کوششوں کی حمایت کا اعاد ہ: سعودی کابینہ
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت جدہ میں کابینہ کا ...
مشرق وسطی -
خلیجی تعاون کونسل کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت
خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے آبنائے ہرمز سے گزرتے ...
مشرق وسطی -
سعودی وزیر خارجہ اور ان کے عمانی ہم منصب کے درمیان مسقط میں وسیع تر بات چیت کا انعقاد
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سلطنت عمان پہنچ گئے، جہاں عمان کے وزیر خارجہ ...
مشرق وسطی