سعودی نمائش میں قرآن کریم کا ایک ہزار سال پرانا نایاب نسخہ

دنیا بھر میں اس کی صرف دو ہی نقول پائی جاتی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مکہ مکرمہ میں شاہ عبدالعزیز وقف میں مسجد حرام اور مسجد نبوی کی انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقدہ "اقرا" نمائش میں ایک نایاب مصحف (قرآن پاک کا نسخہ) زائرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہ کتابِ الہٰی کے ساتھ مسلمانوں کی صدیوں پرانی وابستگی اور اہتمام کو اجاگر کرنے والے اہم ترین نوادرات میں سے ایک ہے۔

اس نمائش میں مشہور خطاط علی بن ہلال جو "ابن البواب" کے نام سے معروف ہیں، کی ایک ہزار سال سے زائد عرصہ قبل لکھی گئی منفرد نقل موجود ہے۔ اس مصحف کو سائنسی فہرست بندی اور اس کے صفحات کو مزین کرنے والے خطوط و نقوش کے تجزیے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس سے زائرین کو اس کی تاریخی و فنی اہمیت جاننے، عربی خطاطی و اسلامی آرائش کے ارتقاء اور صدیوں تک مصاحف کی کتابت و تزئین کے طریقوں کو دریافت کرنے کا موقع ملتا ہے۔

اسی تناظر میں یہ مصحف نایاب ترین اسلامی مخطوطات میں شمار ہوتا ہے کیونکہ اس کی غیر معمولی علمی، فنی اور تاریخی اہمیت ہے، دنیا بھر میں اس کی صرف دو ہی نقول پائی جاتی ہیں۔ یہ حقیقت قرآن کریم کی اس اہمیت کی عکاس ہے جو اسے اسلامی تاریخ میں حاصل رہی ہے اور یہ کتابِ الہٰی کے تحفظ، کتابت، توثیق اور آرائش میں مسلمانوں کی گہری دل چسپی کو ظاہر کرتی ہے۔

اس نایاب نسخے کی نمائش "اِقرا" نمائش کے علمی مواد کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد زائرین کے تجربے کو افزودہ کرنا، انہیں قرآن کریم سے وابستہ علمی و تہذیبی ورثے سے متعارف کروانا، قرآنی ثقافت کی اشاعت کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کو نمایاں کرنا اور مسجد حرام آنے والوں کا رابطہ اللہ کے کلام کے ساتھ صدیوں پرانے اہتمام، اس کی نقل نویسی اور کتابت کے فنون سے قائم کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں