خلیجی ممالک اور اردن پر ایرانی حملے قابل مذمت ہیں : سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب نے ایک بار پھر ایران کی جانب سے خلیجی ممالک اور اردن پر کیے گئے جانے والے ایرانی حملوں کی مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے یہ مذمتی بیان جمعرات کے روز جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سخت ترین الفاظ میں ایرانی حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ اس کے یہ حملے قابل مذمت ہیں اور مسترد کیے جاتے ہیں۔

ایران کے کویت کے خلاف حملوں کا تسلسل بلا جواز ہیں۔ اسی طرح بحرین، اردن پر کیے جانے والے ایرانی حملے بھی قابل مذمت ہیں۔ سعودی عرب اپنی ان برادر ریاستوں کے ساتھ پوری طرح کھڑا ہے۔ اس لیے یہ ریاستیں ایرانی حملے روکنے کے لیے جو بھی اقدامات کریں گے سعودی عرب ان کے ساتھ ہوگا۔

سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایرانی خطرہ علاقے کی سلامتی و استحکام کے خلاف ہے۔ یہ ایرانی حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہیں۔

ریاض نے ان بلا جواز ایرانی حملوں کو فوری روکنے پر زور دیا اور کہا فوجی کشیدگی بڑھانے کی تمام شکلوں کا سد باب کر کے مسائل کے حل کے لیے سفارتی اور مذاکراتی عمل کی طرف واپس آیا جائے۔

اس سے ایک روز قبل ایران نے بحرین، کویت اور اردن کے خلاف حملے کیے۔ تہران علاقے کے ملکوں کے خلاف اس طرح کے حملے بار بار کر چکا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ یہ حملے پڑوسی ملکوں میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے کرتا ہے۔ کینکہ امریکہ اس پر حملہ آور ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں