ریل کو بم سے اڑانے کوشش، تین مسافر ہلاک 15 زخمی

ریل ٹریک پر دھماکہ پاکستان کے ضلع راجن پور میں کیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان کے گنجان ترین صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع راجن پور میں ریلوے ٹریک پر بم نصب کر کے خوشحال خٹک ایکسپریس کو تباہ کرنے کی کوشش سے تین مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

خوشحال خٹک ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کی اس وقت کوشش کی گئی جب ٹرین پشاور سے کراچی جا رہی تھی۔ جب ٹرین ضلع راجن پور میں کوٹلہ حسن شاہ پہنچی تو ریل ٹریک پر نصب شدہ بم پھٹ گیا۔

دھماکے سے ٹرین کی چار بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ جس سے ٹرین پر سوار تین مسافر ہلاک اور پندرہ مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب کا ضلع راجن پورعلیحدگی پسندی کی زد میں آئے صوبہ بلوچستان سے جڑا ہوا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہلاک ہونے والے مسافروں کے لواحقین کیلیے پانچ پانچ لاکھ اور زخمیوں کیلیے ایک ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

ریلوے حکام نے دھماکے سے متاثرہ ٹرین کو ٹریک سے ہٹانے اور ریل ٹریک مرمت کا کام شروع کر دیا تاکہ ریل گاڑیوں کی آمدو رفت بحال رہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں