نوازشریف کو مودی کی حلف برداری میں شرکت کی دعوت
بھارت نے سارک ممالک کے تمام سربراہان حکومت کو دعوت نامے بھیج دیے
بھارت نے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کو نومنتخب وزیراعظم نریندر مودی کی 26 مئی کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
بھارت میں منعقدہ حالیہ عام انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس دعوت نامے کی تصدیق کی ہے اور جماعت کی ترجمان نرملا سیتھارام نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کی علاقائی تعاون تنظیم (سارک) کے تمام رکن ممالک کے سربراہان حکومت کو مسٹر نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے باضابطہ طور پر یہ دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کے ذریعے یہ دعوت نامہ بھیجا ہے۔تاہم دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ اس تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کون کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف اس ضمن میں اپنے قریبی مشیروں سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ انھوں نے نریندر مودی کو ان کی جماعت کی بھارت میں منعقدہ حالیہ عام انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارک باد دی تھی اور انھیں پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دے دی تھی جسے بعض حلقوں نے ایک عاجلانہ اقدام قرار دیا تھا۔
میاں نوازشریف نے گذشتہ سال مئی میں منعقدہ عام انتخابات میں اپنی جماعت پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی کامیابی کے بعد بھارت کے سبکدوش ہونے والے وزیراعظم من موہن سنگھ کو اپنی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔تاہم بعد میں پاکستانی حکومت کی جانب سے بھارت کو کوئی باضابطہ دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا تھا۔
-
بھارت مودی کے نام، بی جے پی آگے، سیکولرزم پیچھے
کانگریس نے شکست تسلیم کر لی
بين الاقوامى -
میاں نواز شریف اور اوباما کی مودی کو انتخابی کامیابی پر مبارک باد
پاکستانی وزیراعظم اور نامزد بھارتی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر پہلا باضابطہ ...
پاكستان -
بھارتی انتخابات کا آخری مرحلہ، نریندر مودی کیلیے فیصلہ کن
ووٹوں کی گنتی سولہ مئی کو ہو گی
بين الاقوامى -
بھارتی انتخابات: ٹاک شو کے دوران مسلمان رہنما نذر آتش
خود سوز ہندو دور درشن کے پروگرام کے دوران حملہ آور ہوا
بين الاقوامى