.

ایمریٹس کا پشاور سے فلائٹ آپریشن تا اطلاع ثانی معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امارات ائیر لائن نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور سے غیر معینہ مدت کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن بند کر دیا ہے۔

ائیر لائن ترجمان کے مطابق پشاور سے پروازوں کا آپریشن سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کیا گیا ہے تاہم مسافروں کو دیگر شہروں سے سفر کی سہولیات دی جا رہی ہیں۔ پشاور کے مسافروں کو بھی متبادل ذرائع سے سفر کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کی فضائی کمپنی کی ریاض سے پشاور آنے والی فلائیٹ پر لینڈنگ کے وقت سب مشین گن سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون مسافر جاں بحق اور فلائیٹ سٹیورڈ زخمی ہو گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد پشاور کا ہوائی اڈا کئی گھنٹے بند رہا۔

ایک دن پہلے دبئی سے اسلام آباد آنے والے پرواز کا رخ بھی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر لاہور موڑ دیا گیا تھا کیونکہ اس میں سوار ڈاکٹر طاہر القادری کے کارکنان بڑی تعداد میں تمام سیکیورٹی انتظامات کو تج کر انہیں ہوائی اڈے پر خوش آمدید کہنے آ دھمکے تھے۔

لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری نے جہاز سے اترنے سے انکار کر دیا تھا جس کے باعث پرواز چھے گھنٹے تک لاہور میں پھنسی رہی جو مسافروں اور ائر لائن کے لئے پریشانی کا باعث بنی۔