.

اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا دورہ سیالکوٹ

ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی گولہ باری سے متاثرہ پاکستانیوں سے ملاقاتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ کے مبصرین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی فائرنگ سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔

ہفتہ کو اقوام متحدہ کے تین فوجی مبصر ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی گولہ باری سے متاثرہ علاقے میں پہنچے۔ مبصرین نے گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور شواہد جمع کئے۔ عالمی ادارے کے مبصرین نے گولہ باری کے سبب متاثر ہونے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی اوران کے تاثرات قلم بند کئے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر گذشتہ کئی ماہ سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت کے اس جارحانہ رویے سے اب تک متعدد افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ فائرنگ کے سبب سیکڑوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

گذشتہ روز بھارت نے تمام تر حدوں کو پار کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں شدید فائرنگ کی جس کے سبب 08 افراد شہید جبکہ 50 زخمی ہوئے۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔