اردو نے ہانگ کانگ میں کس کی جان بچا لی؟
ہانگ کانگ میں ایک 20 سالہ پولیس جوان نے رواں اردو میں بات کرتے ہوئے پاکستان کے ایک شخص کو خودکشی سے بچایا جس کے بعد سے آن لائن پر ان کی بہت پذیرائی ہو رہی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے "اپیل ڈیلی" کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستانی شخص ایک تعمیراتی مقام پر 20 میٹر (65 فٹ) اونچی کرین پر چڑھ گیا تھا جس کے بعد پولیس کو وہاں طلب کیا گيا تھا۔
پولیس جوان افضال ظفر بھی پاکستانی نژاد ہیں اور وہ خودکشی پر مائل پاکستانی کے پیچھے کرین پر چڑھ گئے اور ان سے مادری زبان میں بات کی جس کے بعد وہ نیچے اترنے کے لیے راضی ہو گئے اور انھیں ہسپتال پہنچایا گیا۔
مقامی کینٹونی زبان بھی روانی سے بولنے والے کانسٹیبل افضال ظفر نے کہا کہ وہ صرف اپنی تربیت کے مطابق عمل کر رہے تھے۔
انھوں نے مقامی اخبار ایپل ڈیلی کو بتایا: 'میں نے اس طریقۂ کار کا استعمال کیا جسے ہم نے اکیڈمی میں سیکھا تھا۔ میرے خیال سے جب میں نے اس کی ہی زبان میں بات کی تو وہ خود کو محفوظ سمجھنے لگا۔'
افضال ظفر صرف ایک سال قبل پولیس فورس میں شامل ہوئے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ وہ یہاں پاکستانی نژاد واحد افسر ہیں۔ انھیں ہانگ کانگ پولیس کی آپریشن 'جیم سٹون' نامی سکیم کے تحت بھرتی کیا گیا ہے جس میں غیر چینی نسل کے افسر کو بھرتی کیے جانے کا موقع دیا گیا۔
-
سعودی رضاکاروں نے مملکت میں نوارد کو خودکشی سے کیسے بچایا؟
سعودی عرب کے مشرقی شہر الاحساء کے محکمہ شہری دفاع کے عملے نے اپنی جان جوکھوں میں ...
بين الاقوامى -
ایران میں بچوں کی خودکشی کے بڑھتے رجحان کی وجوہات
بچوں کے حقوق کے ایرانی ماہر كيانوش ہادی شريعتی کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں بچوں کی ...
مشرق وسطی -
فرانس :19 سالہ دوشیزہ کی پریسکوپ پر لائیو خودکشی
لڑکی اپنی عصمت ریزی کے بعد پیرس کے نواح میں ٹرین کے آگے کود گئی
ایڈیٹر کی پسند -
موت کو گلے لگانے والے کو ترک صدر نے گلے لگا لیا
باسفورس پل سے کود کر خودکشی کا متمنی ایردوآن کا گرویدہ ہو گیا
ایڈیٹر کی پسند -
جازان میں پاکستانی شہری کی بیت الخلاء میں خودکشی
سعودی عرب کے جازان ریجن کے شہر ضمد کی الزاھر کالونی میں ایک پاکستانی شہری نے بیت ...
مشرق وسطی -
ایشیائی خاتون کی مسجد حرام میں 'خودکشی'
خاتون نے مطاف کی بلند ترین منزل سے چھلانگ لگائی
بين الاقوامى