ایتھوپیئن فضائی کمپنی کے طیارے کی لاہور میں ہنگامی لینڈنگ

طیارہ میں دو مسافروں کی دوران پرواز لڑائی سے ایک کی حالت غیر ہو گئی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایتھوپئین ایئرلائنز کے ایک طیارے کو دوران پرواز مسافروں کے مابین مار کٹائی کے باعث لاہور کے علامہ اقبال بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ہفتے کی صبح ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افریقی ملک ایتھوپیا کی فضائی کمپنی ایتھوپئین ایئر لائن کی پرواز ادیس ابابا سے بیجنگ جا رہی تھی کہ دوران پرواز اس میں سوار دو مسافروں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیا۔ جھگڑے کے باعث دونوں کو خاصی چوٹیں آئیں لیکن ایک مسافر کی حالت زیادہ تشویشناک تھی، جس کے باعث طیارے نے لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاے کے کپتان کی جانب سے تفصیلات سے آگاہ کئے جانے کے بعد رن سے کے قریب ہی ایک ایمبولینس بھی پہنچا دی گئی تھی جس کی مدد سے زخمی مسافر کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے جب کہ طیارہ دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں