پاکستانی وزیر اعظم اور آرمی چیف 21 نومبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان کے وزیر اعظم اور مسلح افواج کے سربراہ 21 نومبر کو سعودی عرب جائیں گے، جہاں وہ مملکت کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم شاہد خان عباسی 21 نومبر بروز منگل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور فوج کے محکمہ سراغرسانی 'آئی ایس آئی' کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیر اعظم شاہد خان عباسی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورت حال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں