بیک وقت تین طلاقیں پاکستان میں قابل تعزیز جرم بنائے جانے کا امکان
"اسلامی نظریاتی کونسل کی اس ضمن میں سفارشات جلد پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں گی"
پاکستانی دستور کے تحت قائم ہونے والے مشاورتی ادارے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ بیک وقت تین طلاقوں کو قابلِ سزا جرم قرار دیا جائے گا جس کے لیے بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سفارشات تیار کر لی گئی ہیں جو جلد ہی پارلیمان میں پیش کر دی جائیں گی ہم اس پر بل تیار کر رہے ہیں جو وزارت قانون کو بھیجا جائے گا اور وہ اس پر سزا تجویز کرے گی جس کے بعد بیک وقت تین طلاقوں کی ممانعت کی جائے گی اور یہ قابلِ سزا جرم ہو گا۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بیک وقت تین طلاقیں دینے کی صورت میں طلاق تو ہو جائے گی تاہم اس سلسلے میں حتمی فیصلہ عدالت میں قاضی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے یہ تاثر پھیل گیا ہے کہ ہم نے صرف خواتین کو ہی موضوعِ بحث بنایا ہے لیکن ہم نے خواتین کے حقوق کے بارے میں سفارشات بھی مرتب کی ہیں اس کے علاوہ ہم نے معیشت، تعلیم اور ابلاغِ عامہ کے حوالے سے بہت کام کیا ہے۔
ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ مولانا شیرانی کے متنازع بیانات ان کی ذاتی رائے ہیں خواتین معاشی سرگرمیوں کا فعال حصہ ہیں اور عفت اور حیا کے دائرے کے اندر ان پر معاشی سرگرمیوں کا حصہ بننے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل ایک دستوری ادارہ ہے، جس کا کام پارلیمنٹ سمیت حکومت کو مختلف امور پر قرآن وسنت کی روشنی میں مشاورت فراہم کرنا ہوتا ہے، تاہم کونسل کی سفارشات مشاورتی نوعیت کی ہوتی ہیں اس لئے پارلیمنٹ ان پر عمل کی پابند نہیں ہوتی۔
-
بھارت: سپریم کورٹ نے ایک ساتھ "تین طلاق" پر پابندی عائد کر دی
بھارت میں سپریم کورٹ نے منگل کے روز اپنے ایک فیصلے میں مسلمانوں میں بیک وقت ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب : طلاق کی شرح میں اضافے کی 5 وجوہات
سعودی عرب میں وزارت انصاف کے سرکاری ترجمان الشیخ منصور القفاری نے "العربیہ ...
ایڈیٹر کی پسند -
برطانیہ کی تاریخ کی مہنگی ترین طلاق شوہر کو نصف ارب ڈالر کی پڑی
برطانیہ میں عدالت کی جانب سے گیس اور تیل کے ایک سابق تاجر کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ...
بين الاقوامى -
غرب اردن: ماہ صیام میں طلاق کا اندراج ممنوع
فلسطینی اتھارٹی کے چیف جسٹس محمود الھباش نے اتوار کو مقبوضہ مغربی کنارے کی تمام ...
ایڈیٹر کی پسند -
شوہر کے سستے کپڑے پہننے پر مصری بیوی نے طلاق مانگ لی
کریمہ کا والد بھی داماد کے پینڈو لائف سٹائل کا مذاق اڑایا کرتا ہے
بين الاقوامى -
چالاک اماراتی بیوی : خاوند کے فون سے خود کو طلاق کا پیغام بھیج دیا ، پھر کیا ہوا؟
متحدہ عرب امارات میں ایک عورت نے اپنے خاوند سے روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آ کر ...
ایڈیٹر کی پسند