آج پاکستان میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے
حکومت پاکستان آج بروز جمعہ فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے مظالم اور غزہ میں فلسطینیوں کی شہادتوں کے سلسلے کے بعد اہل فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا دن منا رہی ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لئے ہر فورم پر کوشش کرتا رہے گا۔
اس موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں خصوصی ریلیاں اور جلوس کا انعقاد کیا جائیگا تاکہ فلسطین کے عوام کی حمایت کا اظہار کیا جائے اور غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی جاسکے۔