شمالی وزیرستان میں جنگجوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سات فوجی جوان شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاکستان کے شمال مغربی علاقے شمالی وزیر ستان میں ہفتے کے روز جنگجوؤں کےخلاف آپریشن ردّ الفساد کے تحت کارروائی کے دوران میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک کپتان سمیت سات فوجی جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ایک بیان کے مطابق دہشت گردوں کے ایک گروپ نے سرحد پار( افغانستان) سے دراندازی کی تھی اور وہ شمالی وزیرستان کے علاقے غرلمئی میں واقع ایک کمین گاہ میں چھپے ہوئے تھے ۔ان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پا کر پاک فوج کے دستے نے ان کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔

ان دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کپتان جنید ، حوالدار عامر ، حوالدار عاطف ، حوالدار ناصر ، حوالد ارعبدالرزاق ، سپاہی سمیع اور سپاہی انور شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی میں نو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں اور ان کی لاشیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔علاقے کو شرپسند عناصر سے پاک کردیا گیا ہے اور اب ہلاک شدہ دہشت گردوں کی شناخت کی جارہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں