پاک فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر سے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ
جے ایف 17تھنڈر کو طویل فاصلے کا اہداف درست نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگئی، ایئر چیف مارشل مجاہد انور
پاکستانی فضائیہ نے دن اور رات میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے جسے جے ایف 17 تھنڈر ملٹی رول لڑاکا طیارے سے فائر کیا گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جے ایف 17تھنڈر کو طویل فاصلے کا اہداف درست نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہو گئی۔ اس موقع پر ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے اپنے پیغام میں پاک فضائیہ کو عظیم کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔
ایئر چیف کا کہنا تھا کہ دشمن نے جارحیت مسلط کی تو بھر پور جواب دیں گے، تجربہ قابل فخر پاکستانی سائنسدانوں، انجینیرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ ملکی دفاع میں عظیم سنگ میل ہے۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے تاہم اگر دشمن نے جارحیت مسلط کی تو بھر پور جواب دیں گے۔
-
گرفتار بھارتی پائلٹ میڈیا کے سامنے پیش، بیان سامنے آ گیا
بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر ہوں، نام ابھے نندن اور سروس نمبر27981 ہے
پاكستان -
پاکستانی فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ جاں بحق
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاکستانی فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس ...
پاكستان -
عرب اسرائیل جنگ میں اسرائیلی جہاز گرانے والے پاکستانی ہواباز کے لئے ایوارڈ
پاک فضائیہ اپنی فضائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی: ایئر چیف مارشل
پاكستان