جناح کے پڑ نواسے جاپان میں کیوں گرفتار ہوئے؟ جان کر ہوش اڑ جائیں گے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

بھارت کی معروف کاروباری شخصیت اور انڈین پریمیئر لیگ ’’آئی پی ایل‘‘ کی کرکٹ ٹیم کنگز الیون پنجاب کے شریک مالک نیس واڈیا کو جاپان کی عدالت نے 25 گرام بھنگ رکھنے کے جرم میں دو سال کی معطل سزا سنائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں ایک ماہ قبل منشیات رکھنے کے جرم میں شمالی جاپان کے نیو چیتوسا ائر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے نیس واڈیا کو منشیات رکھنے کا اعتراف کرنے پر سزا 5 سال کے لیے معطل کر کے رہا کر دیا۔ بھنگ کی قیمت ڈیڑھ لاکھ جاپانی ین بتائی جاتی ہے جو مسٹر واڈیا نے جیب میں رکھا ہوئی تھی اور انھیں منشیات کی جانچ کے ماہر کتے نے پکڑوایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 47 سالہ نیس واڈیا نے حکام کو بتایا کہ بھنگ ان کے اپنے استعمال کے لیے تھی۔

واضح رہے کہ نیس واڈیا کی گرفتاری کی وجہ سے واڈیا گروپ کے شیئرز کی قیمت میں 17 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔ 47 سالہ نیس واڈیا بھارت کے ممتاز پارسی صنعتکار نسلی واڈیا کے بیٹے ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 7 ارب ڈالر ہے۔ نیس واڈیا 283 سال قدیم واڈیا گروپ کے وارث ہیں جس نے ماضی میں برٹش انڈیا کمپنی کے ساتھ مل کر کام بھی کیا جس کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 13 ارب ڈالر کے قریب ہے۔

واڈیا گروپ کے اکلوتے وارث نیس واڈیا معروف انڈین پریمیئر لیگ کے مشترکہ مالک بھی ہیں جس کی دوسری مالک بھارتی اداکارہ پریٹی زنٹا ہیں۔ واڈیا گروپ کے اکلوتے وارث پر پریٹی زنٹا نے جنسی ہراساں کرنے کا الزام بھی عائد کرتے ہوئے نیس واڈیا کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا تاہم بعد ازاں دونوں کے درمیان ایک سمجھوتے کے تحت معاملات طے پا گئے تھے اور پریٹی زنٹا نے اپنا کیس واپس لے لیا تھا۔

نیس واڈیا بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے پڑ نواسے بھی ہیں۔ نیس واڈیا کے والد نسلی واڈیا قائد اعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی دینا کے بیٹے تھے۔ دینا جناح نے صنعتکار نویلی واڈیا سے شادی کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں