احتجاجی سیاست سے تائب ہونے پر خادم رضوی اور افضل قادری کو ضمانت مل گئی
لاہور ہائی کورٹ کا دونوں ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی عدالت ہائی کورٹ نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی اور مرکزی رہنما پیر افضل قادری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
جسٹس قاسم علی خان اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی درخواست ضمانتوں کی سماعت کی۔
عدالت عالیہ نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹی ایل پی کے دونوں رہنماؤں کی درخواست ضمانت 15 جولائی تک منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کو پانچ پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ہائی کورٹ نے ملزمان اور استغاثہ کے دلائل مکمل ہونے پر 10 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
واضح رہے کہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت پارٹی کے اہم رہنماؤں کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔ گزشتہ دنوں ہی پیر افضل قادری نے عدلیہ اور فوج کے خلاف متنازع تقریر پر معافی مانگتے ہوئے تحریک لبیک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
-
تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کے خلاف غداری اور دہشت گردی کا مقدمہ درج
پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں مذہبی سیاسی جماعت تحریکِ لبیک( ٹی ایل ...
پاكستان -
خادم حسین رضوی کو 'حفاظتی تحویل' میں لیا گیا ہے: وفاقی وزیر اطلاعات
تحریک لبیک پاکستان نے اتوار کی احتجاج کی کال واپس لینے سے انکار کر دیا تھا
پاكستان -
آسیہ بی بی کی بریت: حکومت اور تحریکِ لبیک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
کسی کی بلا جواز دل آزاری یا تکلیف ہوئی ہو تو تحریک لبیک معذرت خواہ ہے: متن
پاكستان -
تحریک لبیک کے سربراہ مولوی خادم حسین رضوی کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل
سوشل میڈیا کی ویب گاہ ٹویٹر نے اتوار کو پاکستان کی مذہبی سیاسی جماعت تحریک ...
پاكستان -
لبیک یا رسول اللہ تحریک کو دھرنا ختم کرنے کے لئے 24 گھنٹے کی مزید مہلت
حکومت ٹکراو نہیں چاہتی، عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرانا ضروری ہے: احسن اقبال
پاكستان -
شرکاء "لبیک یا اقصی کانفرنس" نے امریکی صدر کا فیصلہ مسترد کر دیا
"سرزمین الحرمین الشریفین کو نشانہ بنانے والے حوثیوں کو بے نقاب کیا جائے"
پاكستان