ایل او سی پر بھارتی فائرنگ مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کی عکاس ہے: ترجمان پاک فوج
شہریوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا اور بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا جائیگا: ٹویٹ
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کی عکاس ہے.
شہریوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کا مئوثر جواب دیا جا رہا ہے اور آئندہ بھی ضرور دیا جائے گا۔
Increased Indian Cease Fire Violations (CFVs) indicate their frustration due to failure in IOJ&K. CFVs are being & shall always be effectively responded. Pak Army shall take all measures to protect innocent civilians along LOC from Indian firing deliberately targeting them.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 31, 2019
بدھ کے روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدہ کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ناکامی کی عکاس ہیں۔ انہوں کہ پاکستان آرمی لائن آف کنٹرول کے اطراف میں آباد معصوم سویلین افراد کو بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر نشانہ بنانے کے اقدام سے تحفظ کے لئے تمام اقدامات کرے گی ۔