صدر پاکستان اور ان کی اہلیہ نے کرونا ویکسین لگوا لی
دونوں نے خود کو بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق رجسٹر کروایا اور باری آنے ویکسین لگوائی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی کو کرونا کی ویکسین لگا دی گئی۔
ویکسین لگوانے کے لیے صدر مملکت کوویڈ ویکسینیشن مرکز، ترلائی (اسلام آباد) پہنچے جہاں صدر مملکت اور بیگم ثمینہ عارف علوی کو کرونا کی ویکسین لگائی گئی۔
صدر #پاکستان اور ان کی اہلیہ نے کرونا ویکسین لگوا لی https://t.co/7kDiZ8HQVm pic.twitter.com/j3VKz4tpca
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) March 15, 2021
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اشرافیہ نے لائن توڑ کر ویکسین لگوائی۔ پاکستان میں عمر کے حساب سے اپنی باری پر ویکسین لگائی جارہی ہے.
صدر پاکستان نے بتایا کہ میں نے 1166 پر رجسٹر کیا اور نمبر آنے پر ویکسین لگوائی۔ حکومت نے ویکسی نیشن کا آسان اور بہترین نظام بنایا ہے۔
انھوں نے کہا ویکسین ملنے کے باوجود احتیاط جاری رکھیں۔ کرونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر ماسک پہننا، ہاتھ دھونا اور فاصلہ برقرار رکھنا جاری رکھیں۔ حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اپنانے سے معاشی نقصان کم ہوا۔
-
پاکستانی ڈاکٹر سیمی جمالی کے نام کرونا کا عالمی اعزاز
ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی کرونا کے خلاف خدمات کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔ ...
پاكستان -
پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن کرونا کیسز بڑھنے کے سبب ملتوی
پاکستان سپر لیگ [پی ایس ایل] کے 2021 میں منعقد ہونے والے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز ...
پاكستان -
پاکستان کے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان بھی کرونا وائرس کا شکار
اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے، جس کے بعد ...
پاكستان -
پاکستان میں پہلی کرونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دیدی گئی
ایسٹرازینیکا کرونا ویکسین کی ایمرجنسی استعمال کی منظوری ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ...
پاكستان