پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
شہزاد اکبر نے پیر کو اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے وزیرِ اعظم کو اپنا استعفیٰ دے دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ "مجھے امید ہے کہ عمران خان کی قیادت میں احتساب کا عمل کامیابی سے جاری رہے گا اور یہ تحریک انصاف کا منشور ہے۔"
شہزاد اکبر نے وضاحت کی کہ وہ تحریکِ انصاف کے ساتھ منسلک رہیں گے اور بطور قانون دان بھی کام کرتے رہیں گے۔
You worked under tremendous pressure,it was never easy to take on Mafias but way you worked and handled cases is admirable, more important work is now awaiting you Inshallah.. https://t.co/JSYKHYdCAt
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 24, 2022
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان شہزاد اکبر کو عہدے سے ہٹانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم حکومتی حلقوں نے ان خبروں کو افواہیں قرار دیا تھا۔
پیر کو وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے بھی شہزاد اکبر کی ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ" آپ نے شدید دباؤ میں کام کیا اور یہ کام مافیاز کی موجودگی میں اتنا آسان نہیں تھا۔
انہوں نے شہزاد اکبر کی تعریف میں لکھا کہ جس طرح آپ نے کام کیا اور کیسز کو چلایا وہ قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے شہزاد اکبر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہم کام آپ کے منتظر ہیں۔
یاد رہے کہ شہزاد اکبر پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔ پاکستان میں 2018 کے عام انتخابات کے بعد مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت بنی تو شہزاد اکبر کو وزیرِ اعظم کا معاونِ خصوصی برائے احتساب مقرر کیا گیا تھا۔
شہزاد اکبر قومی احتساب بیورو (نیب) میں بطور ڈپٹی پراسیکیوٹر کی حیثیت سے کام کرتے رہے ہیں۔ سابق فوجی آمر پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں نیب میں ان کی خدمات لی گئی تھیں۔
-
جنگ گروپ کے مدیراعلیٰ میرشکیل الرحمان نیب لاہور کے دفتر میں گرفتار
پاکستان کے قومی احتساب بیورو ( نیب) نے جنگ گروپ کے مدیراعلیٰ میر شکیل الرحمان کو ...
پاكستان -
قطر ایل این جی کیس: شاہد خاقان عباسی تیسری مرتبہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
احتساب عدالت کا سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو 29 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش ...
پاكستان -
نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں تفتیش کے لیے مریم نواز کو ’تحویل‘ میں لے لیا
پاکستان کے قومی احتساب بیورو [نیب] نے مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم ...
مشرق وسطی