نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں تفتیش کے لیے مریم نواز کو ’تحویل‘ میں لے لیا
پاکستان کے قومی احتساب بیورو [نیب] نے مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو تحویل میں لے لیا ہے۔
مریم نواز اپنے والد سے ملاقات کے لیے جمعرات کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل پہنچیں تو وہاں موجود نیب کی ٹیم ان کی منتظر تھی جو انھیں اپنے ساتھ نیب کے دفتر لے گئی۔
نیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو قانون کے مطابق اور تفتیش میں عدم تعاون پر تحویل میں لیا گیا ہے۔
یاد رہے نیب مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں تحقیقات کے لیے طلب کرتا رہا ہے۔ وہ 31 جولائی کو نیب میں اس معاملے میں پیش ہوئی تھیں جہاں تین رکنی ٹیم نے 45 منٹ تک ان سے تفتیش کی تھی۔
اس پیشی کے بعد نیب کے مطابق انھیں ایک نیا سوالنامہ بھی دیا گیا تھا۔ مریم نواز کو اسی معاملے میں آج بھی نیب کے سامنے پیش ہونا تھا تاہم پیشی سے قبل ہی انھیں تحویل میں لے لیا گیا۔
نیب نے مریم نواز کے علاوہ نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی حراست میں لیا ہے جو جمعرات کو چوہدری شوگر ملز کیس میں ادارے میں پیش ہوئے تھے۔
-
مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست احتساب عدالت نے خارج کر دی
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف ایون فیلڈ ...
پاكستان -
مریم نواز کا ایک نجی ٹی وی پر انٹرویو زبردستی رکوا دیا گیا!
پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کا ’ہم نیوز‘ چینل پر ...
پاكستان -
مریم - بلال ملاقات: حکومت کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم ...
پاكستان -
ایون فیلڈ کیس: نواز، مریم اور صفدر کی سزا معطلی سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار
پاکستان کی سپریم کورٹ نے ایون فيلڈ ريفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی ...
پاكستان -
نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا
نیب کا نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ
پاكستان -
نوازشریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر عارضی پابندی
عدالت ِعالیہ لاہور نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے سپریم لیڈر میاں نواز شریف ...
پاكستان