پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر لانگ مارچ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں قاسم سوری کو عمران خان کے کان میں کچھ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو مائیک کی بدولت عوام نے بھی سن لیا۔
یہ ویڈیو اسلام آباد میں عمران خان کے عوام سے خطاب کے دوران بنائی گئی جس میں قاسم سوری نے چیئرمین پی ٹی آئی کے کان میں کہا کہ ’خان صاحب! تھوڑا اسلامی ٹچ دیں، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مثالیں دے دیں۔‘
عمران خان نے کچھ دیر سوچ کر اپنا خطاب ان الفاظ میں شروع کیا کہ ’میں وہ ہوں جو خود کو عاشق رسول ﷺ کہتا ہوں۔‘
عمران خان کی اس ویڈیو پر صارفین مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔
ٹوئٹر صارف اور کالم نگار علی معین نوازش نے عمران خان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سیاست کے لیے مذہب کا شرمناک استحصال!
انہیں کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹوئٹر صارف صائمہ صدیقی نے لکھا کہ ''اس میں کیا غلط ہے، ہر چیز اسلام سے جڑی ہوئی ہے۔'' ان کے بقول ''اسلام میں احتجاج جائز ہے۔''
Shameless Exploitation of Religion for Politics!
— Ali Moeen Nawazish (@am_nawazish) May 26, 2022
Qasim Suri to Imran Khan, “Sir please give Islami Touch, Give Example of Hazrat Muhammad (SAW)”
Imran Khan immediately complies and gives “Islami Touch”! pic.twitter.com/sL3Qm2xaUS
بابر انصاری نامی ایک صارف نے اس ویڈیو پر ٹوئٹ کیا کہ وہ حکومت سے درخواست کریں گے کہ قاسم خان سوری کو تھوڑا 'آرٹیکل چھ' کا آئینی ٹچ دیں۔
ٹوئٹر پر سید زین رضا نے عمران خان کی ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کی سیاست کی اس سے بہتر کوئی تعریف نہیں کر سکتا۔
صحافی ندیم ملک نے بھی عمران خان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ''خان صاحب تھوڑا اسلامک ٹچ تو دیں۔''
ان کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے ساجد منور سولنگی نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ اسلامک ٹچ میں آپ کو کیا مسئلہ ہے بھائی؟ کون سے مذہب کا ٹچ دیتا پھر؟
خان صاحب تھوڑا اسلامک ٹچ بھی دے دیں ۔۔۔ pic.twitter.com/DTuOQmQbOp
— Nadeem Malik 🇵🇰 (@nadeemmalik) May 26, 2022
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دے دی۔
جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کا اعلان اور اسمبلیاں تحلیل نہ کی گئیں تو وہ عوام کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔