پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ کا روایتی جوش وخروش، سنت ابراہیمی کی ادائی
پاکستان بھر میں عید الاضحٰی مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے، نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
این سی او سی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نماز عید الاضحی کی ادائیگی کے دوران ماسک کا استعمال کریں اورکورونا ایس او پیز پر سختی عمل کریں۔
بارشوں کے پیش نظر تمام ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی باقیات کو تلف اور صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔
وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاتی امرا میں نماز عید ادا کی۔ اس کے علاوہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے عید کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے پوری قوم اور تمام دنیا کے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی نمازِ عید کے بعد لوگوں سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی۔ pic.twitter.com/3cU7i6wfc6
— PML(N) (@pmln_org) July 10, 2022
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا عید الاضحٰی ۱۴۴۳ھ کے موقع پر قوم کے نام پیغام
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 10, 2022
عیدالاضحٰی کے مبارک موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، صدر مملکت
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستانی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کی عبادات، حج و قربانیاں قبول فرمائے pic.twitter.com/8Kuxs7eZkZ
-
مسجدِاقصیٰ میں ہزاروں فلسطینیوں کی نمازِعیدالاضحیٰ میں شرکت،دنیا بھرمیں بڑے اجتماعات
اسرائیل کے مقبوضہ شہر بیت المقدس(یروشلم) میں ہفتے کی صبح ہزاروں فلسطینی مسلمانوں ...
مشرق وسطی -
شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد کے لیے مسلم قائدین کے عید پر تہنیتی پیغامات
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و ڈپٹی وزیر اعظم شہزادہ ...
ایڈیٹر کی پسند -
یمن میں عید الاضحیٰ کے موقع پر جنگ بندی کا خیر مقدم
خلیج تعاون کونسل اور عرب پارلیمنٹ دونوں کی طرف سے تحسین
مشرق وسطی