انٹربینک میں ڈالر تاریخی قیمت 221 روپے تک پہنچ گیا

پاکستانی روپے کی قدر میں پانچ روپے 81 پیسے کی کمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

دن بھر کی کاروباری مصروفیات کے درمیان ڈالر انٹر بینک میں اپنی تاریخی قیمت کو ایک بار پھر سے عبور کر کے 221 روپے فی ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

آج ڈالر کی قیمت میں 5٫81 روپے اضافہ دیکھا گیا جس کے سبب ڈالر نے ایک بار پھر سے تاریخی طور پر روپے کی قدر میں کمی واقع کی۔

اس سے قبل پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے دن دن کے آغاز کے ساتھ ہی کراچی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ڈیڑھ روپے اضافے سے 212 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گیا تھا۔ فاریکس ماہرین ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سیاسی عدم استحکام کو قرار دے رہے ہیں۔

پنجاب میں ضمنی انتخاب کے نتائج کے بعد سیاسی عدم استحکام پیدا ہو گیا ہے کیونکہ ان نتائج نے اتحادی حکومت کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں