گزشتہ مالی سال میں بیرون ملک سے31 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات

سمندر پار پاکستانیوں نے سال 2020-21 کے مقابلے میں 6٫1 فی صد زائد رقوم بھیجیں: اسٹیٹ بینک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2021-22 کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے 31 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات پاکستان بھیجی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جون 2022 کے دوران دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 2 ارب 76 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ جون میں موصول ہونے والی ترسیلات زر کا حجم ماہانہ بنیاد پر 18.4 جبکہ سالانہ بنیادوں پر 1.7 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2021-22 کے آخری مہینے میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے 66 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کے مساوی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے 49 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز، برطانیہ سے 45 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز اور امریکا سے 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کے مساوی رقم موصول ہوئی۔

مرکزی بینک کے مطابق مالی سال 2021-22 کے دوران دنیا کے مختلف ممالک میں آباد پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز بھجوائے، جو کہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں۔ اس طرح مالی سال 2020-22 کے دوران ترسیلات زر کا حجم مالی سال 2020-21 کے مقابلے میں 6.1 فیصد زیادہ رہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں