لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے آواز بلند کرنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سیلاب متاثرین سے ملاقات کے لئے کراچی پہنچ گئی ہیں۔
ملالہ یوسفزئی اپنے دورے کے دوران حکومتی عہدیداران کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی اور وہاں پر متاثر ہونے والے شہریوں سے ملاقات کریں گی۔
ملالہ یوسفزئی دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ شخصیت ہیں جنہیں 17 سال کی عمر میں نوبل امن انعام دیا گیا تھا۔ ملالہ یوسفزئی کو اکتوبر 2012 میں مسلح افراد نے گولیوں کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں انہیں فوری علاج کے سوات سے راولپنڈی اور پھر برطانیہ منتقل کر دیا گیا تھا۔