الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ آج سنائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ کل سنانے کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کو ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ جمعے کی کاز لسٹ کے مطابق ’توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ جمعے کی دوپہر دو بجے سنایا جائے گا، جس کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔‘

توشہ خانہ ریفرنس کے لیے جاری کاز لسٹ کا عکس
توشہ خانہ ریفرنس کے لیے جاری کاز لسٹ کا عکس

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر راجا پرویز اشرف نے رواں برس اگست کے اوائل میں توشہ خانہ کیس کی روشنی میں عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو ایک ریفرنس بھیجا تھا۔
ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ ’عمران خان نے اپنے اثاثوں میں توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف اور ان تحائف کی فروخت سے حاصل کی گئی رقم کی تفصیل نہیں بتائی۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں