وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے وفد نے سعودی عرب کے دورے کے دوران عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔
حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکائونٹ کے مطابق وزیر اعظم عمرے کی ادائیگی کے لئے جدہ پہنچے جہاں سے مکہ کے لئے روانہ ہوئے۔
عمرے کی ادائیگی کے لئے وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے علاوہ دیگر افراد بھی شامل تھے۔