نیوزچینلز پرعمران خان پر حملے سے متعلق اسد عمرکا بیان نشرکرنے پرپابندی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاکستان الیکٹرانک اینڈ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نیوزچینلز کوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہ نما اسد عمرکا ایک ویڈیو بیان نشر کرنے سے روک دیا ہے۔

اس ویڈیوبیان میں اسد عمریہ دعویٰ کررہے ہیں کہ انھیں یہ بیان عمران خان نے دیا ہے اور وہ ان کی طرف ہی سے یہ بیان ریکارڈ کرکے جاری کررہے ہیں۔

اس بیان میں سابق وفاقی وزیرنے ’’تین مشتبہ شخصیات‘‘کا نام لیا ہے جن کے بارے میں عمران خان کا خیال کیا ہے کہ وزیرآباد میں پی ٹی آئی کے قافلے پر حملے کے پیچھے ان کا ہاتھ کارفرماتھا۔کنٹینر پرفائرنگ سے عمران خان مبیّنہ طور پرٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق اس واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پیمرا نے ایک نوٹی فیکیشن میں کہا ہے:’’اس طرح کے مواد کی نشریات سے لوگوں میں نفرت پیداہونے کا امکان ہے یا امن وامان برقراررکھنے کے لیے یہ نقصان دہ ہے۔ایسامواد،جس سے امن عامہ کی صورت حال ابترہونے یا قومی سلامتی کو خطرے سے دوچار ہونے کاامکان ہے،یہ آئین کے آرٹیکل19اور پیمرا آرڈی ننس 2002 کی شق 27 کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک میڈیا ضابطۂ اخلاق مجریہ2015 کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔

اس میں واضح کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ پرحملے کی تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے سے قبل سوشل میڈیا پرگردش کرنے والے پی ٹی آئی کےایک سینیر رہ نما کا اس طرح کا بیان اس مرحلے پر تحقیقات اور انکوائری کو متاثرکرسکتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پیمرا پی ٹی آئی کے رہ نماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پرمشتہرکردہ ایسے بیانات کو نشر کرنے اور دوبارہ نشر کرنے پر پابندی عاید کرتا ہے جو بے بنیاد، توہین آمیزاورریاستی اداروں کے خلاف مذموم بے بنیاد الزامات پرمبنی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں